تحريک انصاف کے 6 رہنماؤں نے عبوری ضمانت کيلئے ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کےباوجود 20 اگست کو شہباز گل کے حق میں ریلی نکال کر سڑک بلاک کرنے کے الزام میں گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نیا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا، مقدمے میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 19 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں نے عبوری ضمانت کيلئے اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کے سیف اللہ نیازی، علی اعوان، راجہ خرم، فیصل جاوید، صداقت عباسی اور شہزاد وسیم نے سیشن عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائیں۔
تحریک انصاف کے رہنما نے درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی ریلی پرامن تھی، ہمارے خلاف مقدمہ بے بنیاد ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہمارے خلاف مقدمے میں درج تمام دفعات قابل ضمانت ہیں، ضمانت کی درخواستيں منظور کی جائیں۔
ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کچھ دیر بعد درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/iKzg6Ro
0 Comments