Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

پیر کو نئے ہفتے کے آغاز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔

پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 03 پیسے سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 238 روپے 60 پیسے پرآگئی۔

جولائی میں روپے کی قدر میں 25 فیصد اور 42 روپے کی تاریخی کمی ہوئی تھی۔

جولائی کے دوران انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی غیر معمولی اڑان رہی یہاں تک کہ ایک ایک دن میں ڈالر کی قدر میں 5 اور 6 روپے کا بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اس دوران بلیک مارکیٹنگ، عدم دستیابی اور سٹہ بازی کی شکایات بھی ملتی رہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں 34.52 روپے کا اضافہ ہواتھا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے آغاز پر ڈالر کی قدر 204.85 روپے تھی جو آخری کاروبار دن 29جولائی کو 239.37 روپے تک جاپہنچی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/YgSGe2O

Post a Comment

0 Comments