وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
پیرکی صبح کوئٹہ آمد پر ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی نے کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی کوئٹہ آئے ہیں۔ وزیراعظم کو ائیرپورٹ پر چیف سیکریٹری نے سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

کوئٹہ پہنچنےسے قبل چئیرمین این ڈی ایم اے نے ریسکیو ریلیف اور امدادی کاروائیوں پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ بھی دی۔
وزیراعظم کوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ اورچمن بھی جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائےگی۔ وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/mBKFWb0
0 Comments