الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے لئے پی ڈی ایم ارکان کی درخواست غیر مؤثر قرار دیکر خارج کردی۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت چار رکنی بینچ نے ریفرنس کی سماعت کی۔ درخواست گزار پی ڈی ایم ارکان کی طرف سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔
تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر نے مذکورہ درخواست غیر موثر قرار دینے کی استدعا کی اور کہا کہ اسی معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی کی درخواست پہلے سے ہی زیر سماعت ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے وکیل سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی درخواست پر 29 اگست کو جواب بھی طلب کررکھے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم ارکان کی درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔
پی ڈی ایم کی درخواست
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کی جانب سے 4 اگست کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
عمران خان کے خلاف ریفرنس محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت جمع کرایا۔
ریفرنس میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کئے، عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/odDLGAc
0 Comments