لاہورہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواست پراٹارنی جنرل کو ستائیس اے کا نوٹس جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
جسٹس انوار حسین نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
لاہورہائیکورٹ نےاٹارنی جنرل کو ستائیس اے کا نوٹس جاری کردیا۔
درخواست میں وفاقی حکومت،واپڈا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف دیا کہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ غیرقانونی اورغیرآئینی ہے۔ عوام 50 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کے بل دینے پر مجبورہیں۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔
عدالت نے سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ra2kwhy
0 Comments