Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔

انٹر بینک میں 10 روز سے مہنگا ہوتا ہوا ڈالر کمزور ہوتا دکھائی دیا۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 42 پیسے سستا ہوکر 220 روپے 50 پیسے پرآگیا۔

پیر کو دن کےاختتام پرانٹربینک میں 1 امریکی ڈالر221 روپے 92 پیسے کا ہوگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اختتام پر اس کی قدر 228 روپےہوگئی تھی۔

منی چینجرز کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑے پیمانے پر اونچ نیچ کو سٹے بازی قرار دیا جارہا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے قرض کے حوالے سے فیصلے کے بعد ڈالر کی قدرمیں کمی آئے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/vUEkCMB

Post a Comment

0 Comments