Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر

دبئی میں قومی ٹیم کے ہمراہ موجود فاسٹ بالر نسیم شاہ کو ڈاکٹرز نے فٹ قرار دے دیا۔

نسیم شاہ کو بھارت کے خلاف میچ میں سخت گرمی کی وجہ سے اوورز مکمل کروانے کے بعد لنگڑاتے ہوئے میدان سے باہر جاتے دیکھا گیا تھا۔ انھوں نے سخت تکلیف میں اپنا آخری اوور مکمل کیا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ اب بالکل ٹھیک ہیں اور ان کو کسی قسم کی انجری نہیں ہے۔ نسیم شاہ کو گرمی اور ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے کریمپس پڑگئے تھے جو عموماً ایسے موسم میں ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹرز نے نسیم شاہ کو اگلے میچ کے لیے مکمل طور پر فٹ قرار دیا ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان اپنا اگلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف جمعہ کو دبئی میں کھیلے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/LewdaDV

Post a Comment

0 Comments