Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

سکھر ، سجاول کے بعد وزیر اعظم کا نصیر آباد کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

سکھر اور سجاول کے بعد وزیر اعظم بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے لئے پہنچ گئے۔

نصیر آباد کے دورے کے لئے وزیر اعظم پہلے سکھر پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر اعلیٰ سیاسی و سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف جعفرآباد کے سیلاب زدہ گاؤں حاجی اللہ ڈنو پہنچے جہاں چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور انفرااسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ بارشوں اور سیلاب سے سڑکوں، پلوں، فصلوں اور لائیو اسٹاک کو بھی نقصان پہنچا ہے، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے۔

ملک کو اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں 4 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بلوچستان حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 242 ہو گئی ہے، 61 ہزار سے زائد گھر تباہ ہو چکے ہیں جب کہ متاثرین امداد کے منتظر ہیں۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور متاثرین کویقین دلایاکہ سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ملک میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث وزیر اعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس بُلا لی ہے، کُل جماعتی کانفرنس پیر کی سِہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گی، پی ڈی ایم سمیت اتحادی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/u6UGHST

Post a Comment

0 Comments