وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے براستہ بھارت غذائی اشیاء پاکستان لانے کے لئے رابطہ کررہے ہیں، لیکن اتحادی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد امپورٹس کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بھارت کے زمینی راستے سے غذائی اشیا لانے کے لئے ایک سے زائد عالمی اداروں نے رابطہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایک سے زائد بین الاقوامی اداروں نے رابطہ کیا ہے کہ انہں بھارت کی زمینی سرحد کے ذریعے غذائی اشیاء پاکستان لانے کے لئے اجازت دی جائے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے اتحادیوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سپلائی کی کمی کی صورتحال کا جائزہ لے کر درآمدات کی اجازت دینے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔
آئی ایم ایف کی قرض منظوری پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیفالٹ کے خلاف پاکستان کی جیت ہے، اور اس میں میرا صرف ایک چھوٹا سا کردار ہے، میں اپنے بعد ایسا پاکستان چھوڑ کا جانا چاہتا ہوں جو جو قرض لینے والا نہ ہو، بلکہ ایک ایسا ملک ہے جو اپنے وسائل سے ہی اپنے قدم پر کھڑا ہو۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/9ZbADz1
0 Comments