Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

آرمی چیف جنرل باجوہ سوات پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ( Army Chief General Qamar Javed Bajwa ) آج بروز منگل 30 اگست کو خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ ( Flood 2022 ) علاقوں کا دورہ کرنے سوات ( Swat ) پہنچ گئے ہیں۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ( ISPR ) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات میں اپنے دورے کے دوران کمراٹ، کالام میں جاری پاک افواج کی امدادی سرگرمیوں اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوات آمد پر آرمی چیف نے سیلاب میں پھسنے والے افراد اور سیاحوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان افراد کو گزشتہ روز کمراٹ اور کالام سے ریسکیو کیا گیا تھا۔ خواتین، بچوں اور غیر ملکیوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کانجو کینٹ سوات منتقل کیا گیا۔

آئی آیس پی آر نے مزید بتایا کہ ریسکیو کیے گئے لوگوں کو آبائی علاقوں کی طرف روانہ کرنے میں مدد کی جارہی ہے، انتظامی انہیں طبی امداد کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

قبل ازیں پاک افواج کے 27 ہیلی کاپٹر پروازوں کے ذریعے سیلاب میں پھنسے 316 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 23 ٹن سے زائد راشن اور امدادی اشیا متاثرین میں تقسیم کی گئی ہیں، جب کہ اس سے قبل راشن کے 3 ہزار540 پیکٹس، 250 ٹینٹ بھی متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب عسکری ترجمان کی جانب سے آرمی فلڈ ریلیف سے متعلق تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق کوآرڈینیشن سینٹر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوآرڈینیشن میں مصروف عمل ہے، جہاں تمام فارمیشنز کے تحت امدادی اشیا کی وصولی و تقسیم کیلئے217 کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

کلیکشن پوائنٹس میں اب تک 122.87 ٹن آٹا، دال اور چینی وصول ہوئی ہے، اسلام آباد سے 5.9 ٹن خیمے، لحاف اور ملبوسات بھی جمع کروائے گئے۔ 0.15 ٹن ادویات، شمسی لائٹس، سلیپنگ بیگز بھی جمع کروائے گئے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ترکیہ سے 7 فوجی طیاروں سے امدادی اشیا کراچی پہنچائی جاچکی ہیں، یواے ای سے3 فوجی طیاروں سے امدادی اشیا نور خان ائیر بیس راولپنڈی اور چین سے 2 طیارے 3 ہزار خیمے لے کر آج بروز 30 اگست کو کراچی پہنچیں گے، جب کہ جاپان سے ترپالیں اور شیلٹرز بھی آج کراچی پہنچ جائیں گے۔

ترجمان کے بیان کے مطابق برطانیہ متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے 1.5 ملین پاؤنڈ کا اعلان کر چکا ہے اور آذربائیجان نے بھی سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/jvmToZ0

Post a Comment

0 Comments