الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کیخلاف عمران خان اور اسد عمر کی اپیلیں عدم پیروی پر خارج کردیں۔
عمران خان اور اسد عمر کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر لوئر دیر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرجرمانہ کیا تھا، جس کے خلاف دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔
درخواست دائر کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی کمیشن میں پیش نہ ہوا۔
الیکشن کمیشن میں عدم پیروی پر عمران خان، اسد عمر کی اپیلیں خارج کردی گئی ہیں، اور الیکشن کمیشن نے دونوں رہنماؤں کو 50، 50 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/yQukX1H
0 Comments