پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بالر شاہين شاہ آفريدی کو ری ہيب کے ليے لندن بھيجنے کا فيصلہ کيا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق فاسٹ باؤلر کے گھٹنے کو اسپیشلسٹ کیئر کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے لندن میں ورلڈ کلاس سہولیات دستیاب ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ کرکٹ بورڈ کا میڈیکل ڈپارٹمنٹ شاہین آفریدی کے حوالے سے روزانہ فیڈ بیک لیا کرے گا اوراميد ہے کہ فاسٹ بالر ورلڈکپ سے پہلے فٹنس حاصل کرليں گے۔
شاہین شاہ آفریدی لندن میں پی سی بی ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں رہیں گے۔ پینل میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں۔ڈاکٹرامتیاز احمد 2016 سے میڈیکل سروسز کوئنز پارک رینجرز فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں جبکہ ڈاکٹر ظفر 2015 سے ہیڈ آف اسپورٹس میڈیسن کرسٹل پیلس فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں۔ وہ ماضی میں ٹوٹنھم ہاٹسپرفٹ بال کلب،لیور پول فٹ بال کلب اور کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
شاہین آفریدی پچھلے ماہ سری لنکا میں پہلے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کرتےہوئے زخمی ہوگئے تھےاوران کے گھٹنے پر چوٹ آئی تھی۔
شاہین آفریدی نے انجری کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ، نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔
شاہین آفریدی ایشیا کپ میں بھی پاکستانی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی فٹنس سے مشروط ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/80AGD4B
0 Comments