Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج کراچی میں مطلع ابرآلود رہے گا۔ اگلے چند روز کے دوران کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ کراچی میں اگلے چند روز کے دوران موسلا دھار بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، البتہ اگست میں آگے چل کر معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع ہے۔

دو اگست کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مشرقی سندھ میں 4 اگست کی رات معتدل بارش کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد 5 سے 9 اگست کے دوران تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے.

میٹ آفس کا کہنا تھا کہ اس دوران گھوٹکی، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں بھی بارش کی توقع ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/beqHPpw

Post a Comment

0 Comments