وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک میں موجودہ سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے وہئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ غیرمعمولی تباہی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قومی جذبہ دکھانا ہوگا۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کےساتھ ملکربھرپور کوششیں کر رہی ہے، بہت بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کی وجہ سے خطیر رقم درکار ہوگی، قوم خصوصا بیرون ملک پاکستانیوں کےعطیات کی ضرورت ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تیزبارشوں اور سیلاب کے باعث ریلیف کے کاموں میں مشکلات آ رہی ہیں، وسائل کو موبلائز کیا جا رہا ہے، عوام کی مدد سے متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے عمل کو تیز بنایا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں، اندرون و بیرون ملک پاکستانی عطیات اکاؤنٹ (Prime Minister Relief Fund Account 2022 Account No. ’G-12164) میں جمع کرا سکتے ہیں۔
وزیراطلاعات نے درخواست کی کہ مصیبت میں گھرے اہل وطن ہماری مدد کے منتظر ہیں، آئیں ہم سب ان کا سہارا بنیں، بیرون ملک پاکستانی وائر ٹرانسفر، منی سروس بیوروز، منی ٹرانسفر آپریٹرز اور ایکسچینج ہاؤسز کے ذریعے بھی عطیات بھجوا سکتے ہیں، عطیات تمام کمرشل بینکوں میں نقد بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر کے مطابق بینکوں کے ڈراپ باکس میں کراس چیک، موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایمز، اے بی ایف ٹی، راست کے ذریعے بھی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/9tfmoVM
0 Comments