Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تمام بڑے شہروں میں فلڈ ریلیف سیل قائم

حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ریڈیو پاکستان اور اس کے ماتحت اسٹیشنوں میں فلڈ ریلیف سیل قائم کردیئے گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کی زیر صدارت سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ریڈیو پاکستان اور اس کے ماتحت اسٹیشنوں میں فلڈ ریلیف سیل قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرين کی امدادی سرگرمیوں میں ریڈیو بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، اسٹوڈیوز میں جدید خطوط پر لائیو کالز کا نظام بھی وضع کریں۔

وزير اطلاعات نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اين ڈی ايم اے اپنے نمائندوں کو متعلقہ ریڈیو اسٹیشنز پر بھجوائیں، اور نمائندے متاثرین کی براہ راست کالز سن کر انہیں رہنمائی فراہم کریں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان اس سے پہلےکبھی ایسا سیلاب نہیں دیکھا، اس بار پاکستان میں 190 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، جب کہ بلوچستان میں 400 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب سے 1000 سے زیادہ اموات اور 2000 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں، لوگوں کے مویشی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے، سوات، مینگورہ اور دیگرعلاقوں میں پکی عمارتیں بھی بہہ گئی ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سندھ کا بہت زیادہ علاقہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے، وزیراعظم نے سندھ میں 15 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے، اور آج لاہور سے سجاول کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔

وزیراطلاعات نے عوام اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کو مخیر حضرات کی مدد کی ضرورت ہے، 9999 پرایس ایم ایس کرکے سیلاب زدگان کیلئےعطیہ دیا جاسکتا ہے، اووسیزپاکستانیزبھی سیلاب زدگان کی مددمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/NAeRu8w

Post a Comment

0 Comments