Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

مہنگائی کے مارے لوگوں میں مفت پیٹرول بانٹنے والا نوجوان

کراچی کے ایک نوجوان نے انوکھے انداز میں مہنگائی کے مارے عوام کی مدد کرنے کی ٹھانی ہے۔

کراچی کو غریب پرور شہر کہا جاتا ہے، دریا دلی میں کراچی والوں کا کوئی ثانی نہیں، چاہے قدرتی آفت ہو یا قومی سانحہ، ہر مشکل وقت سب سے پہلے میہدان میں کراچی والے ہی اترتے ہیں۔

غریبوں اور نادار لوگوں کے لئے سڑک کنارے لگائے گئے دستر خوان ہوں یا مفت ادیات فراہم کرنے والے ادارے۔ کراچی کے شہری ناداروں کی مدد میں کسی سے پیچھے نہیں۔

ایسا ہی ایک صاحب حیچیت نوجوان موٹر سائیکل سواروں کو مفت میں پیٹرول بانٹ رہا ہے۔ دانیال نامی اس نوجوان کی سوشل میڈیا میں بڑی دھوم ہے۔

دانیال مختلف اوقات میں مختلف پیٹرول پمپس پر جاکر موٹر سائیکل سواروں کو مفت میں پیٹرول ڈلواتے ہیں۔

دانیال کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کو جکڑ رکھا ہے۔ لوگ سوچتے ہیں کہ وہ اپنی موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوائیں یا گھر والوں کے لئے ضروریات زندگی کا بندوبست کریں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/yN9RxrU

Post a Comment

0 Comments