Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

30لاکھ بچوں کےوبائی امراض سےمتاثرہونیکا خدشہ ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا ہے، اس مشکل وقت میں 30 لاکھ بچوں کے وبائی امراض سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 400 بچوں سمیت 1300 اموات ہوئی ہیں۔

امریکی ادارے بلمبرگ کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ کاربن کے پھیلاؤ میں پاکستان کا کردار 0.8 فیصد ہے، تاہم اس کے باوجود پاکستان نے دگنی قیمت ادا کی ہے۔ پورا ملک سمندر کا منظر پیش کر رہا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہوا ہے، سیلاب کے بعد پانی سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں، پاکستان میں بحالی کے لیےعالمی دنیا کو ہمارے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے، 400 بچوں سمیت 1300 اموات ہوئیں، ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔ اس وقت ملک کو اتحاد اور مصالحت کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، تباہ کاریوں اور بحالی کے کاموں میں ادائیگیاں بہت مشکل ہے، دنیا نے جو ہماری مدد کی بہت کم ہے، اگلے دو ماہ میں پاکستان پر قرضوں کی ذمہ داریاں ہیں، ابتدائی تخمینے کے مطابق سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہماری توقعات سے زیادہ بڑھ گئی ہیں۔

امریکی صدر سے متعلق گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے سیلاب متاثرین کے حوالے سے بیان پر شکریہ ادا کرتے ہیں، جب کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ انہوں نے زندگی میں ایسی تباہی نہیں دیکھی، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ZYLfQ5l

Post a Comment

0 Comments