کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا ہوا ہے۔
جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 63 پیسے کم ہوگئی۔ انٹر بینک میں قدر میں کمی سے ڈالر 228 روپے پر آگیا۔ انٹربینک میں 6 دن میں ڈالر 11 روپے 50 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے کم ہوگئی جس کے بعد ڈالر ک قدر 228 روپے پر آگئی۔
جمعرات کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر229روپے 63پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3روپے سستا ہوکر230 روپے پر بند ہوا تھا۔
ڈالر کی قدر کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1 ہزار ارب روپے کی کمی بھی ہوئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 50 کروڑ ڈالر کمی سے روپے کی قدر کو سہارا ملا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پچھلے ہفتے ( 9 تا 15 ستمبر) کے دوران مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/gkwD4lI
0 Comments