انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیوماٹ نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم انتظامیہ جوز بٹلر پر رسک نہیں لینا چاہتی ہے اور اگر آخری میچ میں بٹلر بہتر محسوس کریں گے تو کھیلیں گے۔
کراچی میں چوتھے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کے ہیڈ کوچ میتھیو ماٹ نے کہا کہ یہ ایک شاندار میچ تھا اور شائقین کرکٹ نے بہت انجوائے کیا۔
انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس موقع تھا کہ یہ میچ جیتتے تاہم پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے اور مہمان کھلاڑیوں نے بھی اچھا کھیل پیش کیا۔
انھوں نے انگلش کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انگلینڈ کی ٹیم کے مستقل کپتان جوز بٹلر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ ٹیم انتظامیہ جوز بٹلر پر رسک نہیں لینا چاہتی ہے اور اگر آخری میچ میں بٹلر بہتر محسوس کریں گے تو کھیلیں گے۔
انھوں نے کراچی کے شائقین کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ لوگوں کو خوش کریں، طویل عرصے بعد انگلینڈ کرکٹ تیم پاکستان آیہ ہے اور ہم نے یہاں بہت انجوائے کیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/FuEe2yd
0 Comments