معروف تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب ٹیکس حکام کے نشانے پر آگئے ہیں، ایف بی آر کی جانب سے امجد شعیب کو باقاعدہ نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو جمعہ 23 ستمبر کو نوٹس ارسال کیا گیا۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نوٹس ٹیکس معاملات پر بھیجا گیا ہے۔ کچھ کھاتوں اور جائیداد کے معاملے میں ان سے وضاحت درکار تھی۔
دوسری جانب تجزیہ کار کی جانب سے ایف بی آر کا بھیجا گیا نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ سما کے انویسٹی گیشن یونٹ کے سربراہ زاہد کشگوری سے خصوصی گفتگو میں امجد شعیب کا کہنا تھا کہ نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جنرل امجد شعیب کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے بھی طلب کیا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔
10 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بھی وی لاگر امجد شعیب کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/pVPA12e
0 Comments