Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

فوادچوہدری نے وزیر اعظم آفس کی آڈیو لیکس کے کلپس پیش کردیئے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری وزیر اعظم آفس کی آڈیو لیکس کے کلپس پیش کردیئے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس سائبر سیکیورٹیز سے متعلق غیرمحفوظ ہے، ہیکر قومی سلامتی اور سیکیورٹی گفتگو ہونے کا بھی دعویٰ کررہا ہے، اور خبریں آرہی ہیں کہ حکومت ہیکر سے ڈیٹا خریدنے کی کوشش کررہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب وزیراعظم اور ان کا آفس بھی پریشان ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات ہونا ضروری ہے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آڈیو لیکس میں سامنے آنے والی گفتگو کے نکات دھماکا خیز ہیں، 5 سے 6 کلپس 6 منٹ سے زیادہ نہیں ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لیک ہونے والا پہلا کلپ مفتاح اسماعیل سے متعلق ہے، مریم نواز اور شہباز شریف کی گفتگو کے بعد مفتاح کو پارٹی چھوڑ دینی چاہئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کا کہ آڈیو لیک 20 اگست سے پہلے کی ہے جب ڈالر 206 روپے کا تھا، اب تو انہیں ڈالر اور اکانومی کی سمجھ ہی نہیں آرہی، اسحاق ڈار کی واپسی پر دیکھتے ہیں ڈالر اور معیشت کا کیا ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آڈیو کلپ میں مریم نواز کے داماد کا پاور پلانٹ بھارت سے منگوانے کی بات بھی ہے، موجودہ وزیراعظم کیسے صادق اور امین ٹھہرتے ہیں، جب کہ وہ حکومتی پالیسی کے برعکس بھارت سے تجارت کی بات کررہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز چچا کے ذریعے داماد کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہیں، وزیراعظم بتا رہے ہیں کہ کیسے مفتاح نے سیگریٹ کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز آڈیو میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر زور دے رہی ہیں، اور باہر آکر تو کچھ اور ہی باتیں کرتی ہیں، آڈیو لیک میں بیورو چیف سطح کے صحافیوں کے نام آنے پر تعجب ہوا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/S7Hk6Y9

Post a Comment

0 Comments