Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف اور مصری صدر کا رابطہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

جمعہ 30 ستمبر کو ہونے والی ٹیلی فونک رابطے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مشکل کی اس گھڑی میں ٹیلی فون کرنے پر مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مصری حکومت کی طرف سے حمایت اور یکجہتی کے بھرپور اظہار کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد پر مصر کے صدر اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، حالانکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا سبب بننے والی گرین ہاؤس گیسوں کے عالمی اخراج میں اس کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے۔

وزیر اعظم نے مصری صدر کو سیلاب سے ہونے والی تباہی سے جانوں، انفراسٹرکچر، ذریعہ معاش اور فصلوں کے نقصانات سے آگاہ کیا۔ مصر کے صدر کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے جانیں بچانے کے لیے حکومت کی ریسکیو اور امداد کی کوششوں کے علاوہ غذائی تحفظ، صحت اور معیشت پر سیلاب کے طویل مدتی اثرات کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات سے بھی آگاہ کیا۔

اس بات پر بھی زور دیا کہ لاکھوں متاثرین کی بحالی، تعمیر نو اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے بے پناہ وسائل درکار ہیں، دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی اہم پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے مصر کے صدر کو ماحولیات کے حوالے سے عالمی کانفرنس کی کامیابی کے لئے پاکستان کی حمایت کا بھی یقین دلایا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ziogjnE

Post a Comment

0 Comments