Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ منظور ہوگا یا نہیں ، فیصلہ آج

مشیر قانون مرتضیٰ وہاب آج بروز منگل 27 ستمبر کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے، جس میں استعفیٰ منظور ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر قانون مرتضی وہاب آج وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزراء کی جانب سے مشیر قانون کو ایڈمنسٹریٹر شپ پر کام جاری رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیر رہنماؤں نے مرتضیٰ وہاب سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ بغیر پارٹی ہدایت کے آپ کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کےعہدے سے استعفی نہیں دینا چاہیے تھا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جب کام کرنے سے عدلیہ روکے تو عہدہ پر رہنے کا جواز نہیں پارٹی نے عہدہ کام کرنے کیلئے دیا تھا لیکن ادارہ رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام اور ورکر پوچھتے ہیں کہ کام کیوں نہیں ہو رہا ، کے ایم سی کے پاؤں پر کھڑے ہونے تک شہر کی حالت نہیں بدل سکتی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Lydz5So

Post a Comment

0 Comments