Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

کراچی میں سمندری بادلوں سے بوندا باندی کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں سمندری بادلوں کے باعث بوندا باندی کا امکان ہے۔

ہفتہ 24 ستمبر کی صبح سے ہی کراچی سرمئی بادلوں کے گھیرے میں رہا، جہاں متعدد علاقوں میں علی الصبح بوندا باندی نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

میٹ آفس سے جاری رپورٹس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں سمندری بادلوں سے بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ شہر کا آج بروز ہفتہ 24 ستمبر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق صبح کے اوقات میں کراچی کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب76 فیصد رہا۔ مغربی سمت سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

لاہور

لاہور اور گرد و نواح میں بھی ہفتے کے روز بارش نے موسم کو اوسم کردیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ گھنٹوں تک جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔ حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں سردی کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بالائی پنجاب ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/mGnrbgI

Post a Comment

0 Comments