قومی کرکٹر امام الحق کاؤنٹی سیزن کا میچ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔
سمرسٹ کاؤنٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ امام الحق والد کے آپریشن کے باعث ہنگامی طور پر وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔
امام الحق کے والد کو چند روز قبل ہارٹ اٹیک ہوا تھا اور ان کے والد کو ڈاکٹرز نے آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔
امام الحق کے والد کا آپریشن آج لاہور کے نجی اسپتال میں ہوگا۔
امام الحق والد کے آپریشن کے باعث قائد اعظم ٹرافی کا پہلا میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے اور وہ قائد اعظم ٹرافی کا دوسرا میچ کھیلیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/0xVElSa
0 Comments