وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا عمران خان نے قوم کو جھوٹ کےسوا کچھ نہیں دیا، عمران نیازی نے لوگوں کو ورغلانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ عمران خان ایک سازشی ذہن کا انسان ہے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے جمعہ 30 ستمبر کو اسلام آباد میں بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پانچ اعشاریہ چار کلومیٹر طویل منصوبے کو 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
منصوبے میں 1350 میٹر طویل اوور ہیڈ بریج بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے این ایل سی کو اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
منصوبے کے تحت دونوں اطراف 3 رو میں سڑکیں بنیں گی، جس سے رش ختم ہوگا۔ اس منصوبے سےمری اور آزاد کشمیر جانے والے مسافروں کو سہولت ملے گی۔
منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک عظیم عوامی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، بارہ کہو منصوبے کو مکمل ہونے میں چار ماہ کا معاہدہ ہواتھا۔
منصوبے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ عظیم عوامی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب پر اکٹھے ہوئے ہیں، یہ عظیم عوامی منصوبہ 4 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے کی لاگت میں مزید کمی ہوسکتی ہے تو یہ اچھی بات ہے، بائی پاس کا یہ معاہدہ این ایل سی کو دیا گیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے دوماہ میں مکمل ہوتے رہے ہیں، منصوبہ 5 سے 6 ارب کی لاگت سے مکمل ہوگا، منصوبے کی تکمیل سے عوام کو گھنٹوں ٹریفک جام کی اذیت سے نجات ملے گی، راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوامی منصوبے 4 سال تاخیر کا شکار رہے، تاخیر کا شکار منصوبوں کو مخلوط حکومت نے آتے ہی مکمل کیا۔
عمران خان پر تنقید
وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکومت کو عوام کی تکالیف سے کوئی سروکار نہیں تھا، عمران خان نے قوم کو جھوٹ کےسوا کچھ نہیں دیا، عمران نیازی نے لوگوں کو ورغلانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، اپنی زندگی میں اتناغیر ذمہ دار اور جھوٹا شخص نہیں دیکھا، یہ شخص سر سے لے کر پاؤں تک جھوٹ ہے، دن رات عوام سے جھوٹ بولا۔
سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب پرسوں قوم نے آپ کا اصل چہرہ دیکھ لیا، خان صاحب ایک دن آپ کا جھوٹ ختم ہوگا، عمران خان کے جلسے واقعی بڑے ہوتے ہیں مگر آپ نے عوام کو کیا دیا، 50لاکھ گھر کا وعدہ کیا ایک اینٹ نہیں لگائی۔ اگر ثابت ہوجائے کہ بیرون ملک سے سازش کر کے حکومت لی تو سولی پر لٹکا دیا جائے۔ ہم کسی کی پاکستانیت پر سوال نہیں اٹھا سکتے،آپ نے پوری پارلیمان کو غدار کہہ دیا۔ عمران نیازی سر سے پاؤں تک جھوٹ میں ڈوبا ہوا ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے حوالے سے عمران نیازی کا بیانیہ سربازار چُورچُور ہوگیا۔ اپنی زندگی میں اتنا جھوٹا آدمی آج تک نہیں دیکھا۔ 40سال نواز شریف کی قیادت میں سفر کیا ہے۔ عمران نیازی دن رات جھوٹ بولتا ہے۔ ان کے عوامی منصوبے تب مکمل ہوتے ہیں جب دل میں عوام کیلئے درد ہوتا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/zqUx8l3
0 Comments