Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

روئیں،چیخیں یا پیٹیں، اسحاق ڈار وطن واپس آچکے ہیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی عمران خان جیسے جھوٹے کے منہ پر تھپڑ ہے۔

ن لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ روئیں، چیخیں یا پیٹیں، اسحاق ڈار وطن واپس آچکے ہیں۔ فارن ایجنٹ، ہیروں گھڑیوں کے سوداگر اور آٹا چینی چور کا رونا تو بنتا ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی عمران خان جیسے جھوٹے کے منہ پر تھپڑ ہے۔ زناٹے دار تھپڑ کی گونج میں ہر روز اضافہ ہوگا۔ اسحاق ڈار سزا یافتہ نہیں، جلد سینیٹر کا حلف اُٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسحاق ڈار کی پاکستان واپس پر کہا تھا کہ یہ ملک کو لوٹتے ہیں باہر جاتے ہیں اور آین آر او لے کر واپس آکر پھر ملک کو لوٹتے ہیں، جو قوم بڑے ڈاکوؤں کو معاف کردیتی ہے وہ تباہ ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب مونس الہیٰ کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ خزانہ خالی کرکے شریفوں کی تجوریاں بھرنے والا منشی واپس آرہا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا تھا کہ منی لانڈرنگ کا یہ بے تاج بادشاہ کیا وزیر خزانہ بننے کے لائق ہے یا جیل میں ڈالنے کے؟۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/KyZY6mr

Post a Comment

0 Comments