پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹرشہزاداعظم حرکت قلب بند ہونے سے راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔
راولپنڈی کے رہائشی شہزاد اعظم کو جمعرات کی رات دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
ڈاکٹرز نے ان کا ای سی جی کیا اور رپورٹ بہتر آنے پر انھیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
گھر پہنچنے پر شہزاد کو دل کا جان لیوا دورہ پڑا اور 36 سالہ کھلاڑی خالق حقیقی سے جا ملے۔
شہزاد اعظم نے 95 فرسٹ کلاس میچز میں 1494 رنز اسکور کئے تھے۔انھوں نے 388 وکٹیں بھی حاصل کی تھی۔
شہزاد اعظم کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور وہ اسلام آباد کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے تھے۔
شہزاد اعظم ناردرن کی نمائندگی بھی کرچکے تھے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Ew2I7CK
0 Comments