پیر کو ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے آغاز پر ہی ڈالر سستا ہوگیا۔
معاشی میدان سے اچھی خبروں کے باعث انٹربینک میں ڈالر 1 گھنٹے میں 3 روپے 65 پیسے سستا ہو کر 236 روپے پرآگیا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں50کروڑ ڈالر کمی سے بھی روپے کی قدرکو سہارا ملا ہے۔
جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوکر 239 روپے 65 پیسے پر بند ہواتھا ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 244 روپے پر آگئی تھی۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قرضے موخر ہونے اور آئی ایم ایف شرائط نرم ہونے کی توقع پر روپے کو سہارا ملا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں قابلِ ذکر کمی کا بھی روپے پر مثبت اثر پڑا۔
اس سے قبل کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/dLXDJu7
0 Comments