آڈیو لیکس کے سنگین ترین معاملے پر حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں وفاقی کابینہ کا دوسرا اہم ترین اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز جمعرات 29 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔
کل بروز جمعہ 30 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار معیشت پر بریفنگ دیں گے۔
قبل ازیں بدھ 28 ستمبر کو ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ اجلاس میں سول اور عسکری قیادت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی آڈیوز کی تحقیقات جاری ہیں۔ وزیراعظم ہاﺅس سمیت اہم مقامات کی سیکیورٹی سے متعلق بعض پہلوؤں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
اجلاس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق لیگل فریم ورک تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/nkj8hoV
0 Comments