Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

شہباز شریف کےغیر ملکی دوروں کا قومی خزانے پر کتنا بوجھ پڑا؟ حقیقت سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سوشل میڈیا بریگیڈ کا ایک اور پروپیگنڈا جھوٹ کا پلندہ نکلا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے غیر ملکی دوروں کا بھاری بوجھ قومی خزانے پر پڑنے کے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے۔

شہباز شریف نے پورے وفد کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرکے نئی روایت ڈال دی، جب کہ بطور وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا سارا خرچ عوام کے ٹیکسوں سے کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے قومی خزانے پر ایک پیسے کا بوجھ نہیں پڑنے دیا۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ شہباز شریف جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تب بھی انہوں نے سرکاری دوروں پر اٹھنے والے تمام اخراجات دس سال تک ذاتی جیب سے ادا کیے۔

بطور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تنخواہ سمیت کبھی کوئی سرکاری مراعات تک نہیں لی تھیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے روزانہ بنی گالہ گھر تک آنے جانے کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والے عمران خان کے دورہ امریکا کے تمام اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کے گئے تھے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ZYyQvh3

Post a Comment

0 Comments