Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

سارہ انعام کا قتل، والدین نے پولیس سے رابطہ کرلیا

اسلام آباد میں سینیر صحافی ایاز امیر کے بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والی اہلیہ کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ مقتولہ کے والدین نے پولیس سے رابطہ کرلیا، جو بیرون ملک مقیم ہیں۔

ہیڈ آف سماء انویسٹی گیشن یونٹ زاہد گشکوری کے مطابق مقتولہ کے والدین نے پاکستانی حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو سخت سزا دی جائے۔

37 سالہ سارہ انعام کے والدین نے ہفتہ 24 ستمبر کے روز اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا۔ قانون نافذ کرنے والے حکام سے گفتگو میں مقتولہ سارہ کے والد نے کہا کہ دو دن میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

دوسری جانب ملزم شوہر شاہنواز نے بھی قتل کا اعتراف کرلیا، جب کہ ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جو اس نے بستر کے نیچے چھپایا ہوا تھا۔

پولیس کو دیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں شاہنواز کا کہنا ہے کہ اس نے غیر ارادی طور پر قتل کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کا فون فرانزک کیلئے بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ قتل کا مقدمہ جمعہ 23 ستمبر کو اسلام آباد کے تھانے شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔

مقتولہ سارہ کون تھی؟

پولیس کے مطابق مقتولہ کینڈین شہری اور ملزم کی تیسری بیوی تھی جو بیرون ملک چارٹرڈ فرم میں کام کرتی تھی۔ دونوں کی چند عرصہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

مقتولہ کے دو بھائی اور والد امریکا میں مقیم ہیں۔ مقتولہ کینیڈین شہری اور ملزم کی تیسری بیوی تھی۔

قتل سے چند روز قبل ہی مقتولہ سارہ دبئی سے پاکستان آئی تھیں۔

واقعہ کی تفصیلات اور پوسٹمارٹم رپورٹ کینڈا کے ہائی کمیشن سے بھی شئیر کردی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے سر ماتھے اور بازؤں پر زخم کے نشان پائے گئے ہیں۔

ایاز امیر کا ردعمل

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا تھا۔ بیٹے کے ہاتھوں بہو کے قتل کے واقعے کے حوالے سے سینیر صحافی ایاز امیر نے کہا تھا کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/6vfYkW8

Post a Comment

0 Comments