پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
پیر کو ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کے اضافے سے 40951 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بروکرز کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے وِزیر خزانہ بننےسےسرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہوگا۔
اس سے قبل جمعہ کو 100 انڈیکس 307 پوائنٹس کم ہوکر 40620 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال میں بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ری باؤنڈ ہوسکتی ہے۔سیلاب کے باعث عالمی اداروں کا مثبت تعاون اسٹاک مارکیٹ کیلئے اہم ہوگا۔
یہ بھی کہا گیا تھا کہ شیئرز کی قیمتیں بہت نیچے ہیں،اس لئے لانگ ٹرم سرمایہ کاری فائدہ دے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/6aBwWMA
0 Comments