Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

حکومت گرگئی تو ڈالر خود بخود گر جائے گا، سینیٹرفیصل جاوید

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہناہے کہ عوام عمران خان کی کال کا انتظار کررہے ہیں، حکومت گرگئی تو ڈالر خود بخود گر جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو درپیش مسائل میں تیزی سے مہنگائی اور ڈالڑ مہنگا ہونا ہے، حکومت گرگئی تو ڈالر خود بخود گر جائے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان 25 ستمبر کو رحیم یار خان جلسے میں نئےلائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عوام بھی فوری انتخابات کی خواہاں ہے بہت انتظارکرلیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، عوام عمران خان کی کال کا انتظار کررہے ہیں، اس بار اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنےکی کوشش نہ کی جائے۔

فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روزشاہ محمود قریشی کےساتھ جوکیا وہ قابل مذمت ہے، کس قانون کے تحت شاہ محمود کو کسانوں کے احتجاج سے روکا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/5Moe1Pp

Post a Comment

0 Comments