Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

160 رنز کا ہدف; بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 160رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

بابر اور رضوان ناکام

پاکستان کی پہلی وکٹ صرف ایک رن پر گر گئی، بابر پہلی ہی گیند پر عرشدیپ کا شکار بن گئے۔

بابر کے بعد شان مسعود کریز پر آئے، رضوان بھی بھارتی بولرز کے سامنے بجھے بجھے نظر آئے۔ 15 رنز کے مجموعی اسکور پر رضوان بھی عرشدیپ کا شکار بن گئے۔ انہوں نے 12 گیندوں پر 4 رنز بنائے۔

شان اور افتخار کی ذمہ دارانہ بیٹنگ

رضوان کے بعد افتخار احمد میدان میں آئے اور شان مسعود کے ہمراہ پاکستان کی گاڑی کو دوبارہ پٹری پر ڈالنے کی کامیاب کوشش کی۔

افتخاراحمد نے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی، انہوں نے اکشر پٹیل کو ایک ہی اوور میں 3 چھکے بھی لگائے۔

شاداب بھی چلتے بنے

افتخار احمد کی دھواں دھار اننگز کا خاتمہ محمد شامی نے کیا۔ جس کے بعد شاداب خان کریز پر آئے لیکن وہ بھی صرف 5 رنز ہی بناسکے۔

98 پر آدھی ٹیم آؤٹ

شاداب کے بعد حیدر علی شان مسعود کا ساتھ نبھانے میدان میں اترے لیکن وہ 2 رنز ہی بناسکے۔ اس طرح 98 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم میدان بدر ہوگئی۔

نواز کے 9 رنز

115 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد نواز بھی شان مسعود کا ساتھ چھوڑ گئے۔ انہوں نے 9 رنز بنائے۔

محمد آصف بھی ناکام

پاکستان کو ساتواں نقصان محمد آصف کی صورت میں ہوا۔ وہ صرف 2 رنز ہی بناسکے۔ شان کی بھی ففٹی

ایک اینڈ سے وکتیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور شان نے دوسرا اینڈا سنبھالے رکھا۔ ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 40 گیندوں پر ففٹی اسکور کی۔

پاکستانی پلئینگ الیون

بھارت کے خلاف میدان میں اترنے والی پاکستانی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، حیدر علی، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بھارتی اسکواڈ

پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے والی ٹیم روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتھ، اکشر پٹیل، محمد شامی، بھونیشور کمار، روی چندرن ایشون اور عرشدیپ سنگھ پر مشتمل ہے

پاکستانی بیوی اور بھارتی شوہر میں دلچسپ نوک جھونک

پاکستان اور بھارت گزشتہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ اور رواں برس ایشیا کپ میں 2 بار آمنے سامنے آئے۔

گزشتہ 2 برسوں کے دوران اب تک کھیلے گئے 3 میں سے 2 میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ایک میں فتح بھارت کو ملی ہے۔

بابر اعظم کا اپنی فیلڈنگ کے بارے میں کیا کہنا ہے؟

’’کوئی بھی کھلاڑی میچ میں جتوا سکتا ہے‘‘

گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران بابرا عظم نے کہا تھا کہ فاسٹ بولرز کارکردگی اطمینان کی بات ہے۔ شاہین شاہ آفریدی بھی واپس آچکے ہیں اور حارث رؤف بھی اچھا کھیل پیش کررہے ہیں۔

بھارت کی نظر پاکستان کے 5 کھلاڑیوں پر

بابر اعظم نے مزید کہا کہ کپتان کی حیثیت سے انہیں ٹیم کے ہر کھلاڑی بھروسہ ہے، کوئی بھی کھلاڑی میچ میں کامیابی دلا سکتا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/3Ryjdnm

Post a Comment

0 Comments