Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ؛ سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر12 مرحلے میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آئرلینڈ کے بلے باز سری لنکن بولرز کے آگے بے بس نظر آئے اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھکشانا (Maheesh Theekshana) اور وانندو ہاسارنگا ڈی سلوا (Wanindu Hasaranga de Silva) نے 2،2 جب کہ بینورا فرنانڈو (Binura Fernando)، لاہیرو کمارا (Lahiru Kumara)، چمیکا کرونا رتنے (Chamika Karunaratne) اور دھننجے ڈی سلوا (Dhananjaya de Silva) نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

15 اوورز میں ہی ہدف پورا

سری لنکا نے 15 اوورز میں ہی صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

دھننجے ڈی سلوا 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوسل مینڈس 68 جب کہ چریتھ اسالانکا نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/zfCROAk

Post a Comment

0 Comments