Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ؛ نیدرلینڈز کو بنگلا دیش کے ہاتھوں 9 رنز سے شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلا دیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

عفیف حسین 38، نجم الحسین شانتو 25، مصدق حسین 20 اورسومیا سرکار 14 رنز بناکر نمایاں رہے۔

145 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بناسکی۔

کولن ایکرمین (Colin Ackermann ) نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 62 جب کہ گیارھویں نمبر پر آنے والے پال وین میکرین (Paul van Meekeren ) نے 14 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔

نیدر لینڈز کے 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگانے والے تسکین احمد پلئیر آف دی میچ قرار دیئے گئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/yUck2pj

Post a Comment

0 Comments