ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے ہرا دیا۔
ٹی 20 ورلڈ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا لیکن یہ فیصلہ کینگروز کے لئے سود مند ثابت نہ ہوا۔
کیوی بیٹرز کسی کینگرو بولر کو خاطر میں نہ لائے اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بناڈالے۔
فن ایلن نے 16 گیندوں پر 42، ڈیون کانوے نے 58 گیندوں پر 92 ، جیمز نیشم نے 13 گیندوں پر 26 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
کینگرو بلے باز ناکام
201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے بلے باز مکمل ناکام رہے۔
68 رنز کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم میدان بدر ہوچکی تھی۔
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں 11 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز گلین میکسویل نے بنائے ، انہوں نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔
ٹم ساؤتھی اور مچل سینٹنر نے 3،3 ٹرینٹ بولٹ نے 2 جب کہ لوکی فرگوسن اور اس سودھی نے ایک ایک وکٹ لی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/dQXU3I9
0 Comments