مچھر کالونی کے شہریوں نے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو مبینہ اغوا کار قرار دے کر تشدد کرکے ہلاک کردیا ہے۔
کراچی کےعلاقے ماڑی پور مچھر کالونی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں شہریوں نے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دو ملازمین کار پر سوار تھے، جنہیں مشتعل افراد نے اغوا کار قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنایا، اور کار کو بھی آگ لگا دی۔ جب کہ دونوں مقتولین کو بچاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی جنوبی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/x1TiSVK
0 Comments