Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

عمران خان کی سیاست کو 3 سانپ کسی اور ڈگر لے کر جا رہے ہیں، فیصل واوڈا

تحریک انصاف سے خارج سابق ایم این اے فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 2 خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے کر جارہے ہیں۔

حال ہی میں تحریک انصاف سے خارج کئے گئے سابق ایم این اے فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی 26 سالہ سیاسی محنت کو 2 خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر پر لے کر جارہے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں اپنے قائد عمران خان کو اس حوالے سے سمجھاتا اور بتاتا بھی رہا ہوں، اب بہت جلد ان کے نام بھی سامنے لے آؤں گا۔

سابق ایم این اے نے انکشاف کیا کہ ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے لیکن انہی سانپوں اور کیڑوں کی وجہ سے ملک کو نقصان، پی ڈی ایم کو فائدہ اور اداروں سے محاذ آرائی ہوگئی۔

لانگ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے

26 اکتوبر کو ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ایم این اے فیصل واڈا نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے نظر آرہے ہیں، میں بتارہا ہوں جانی پہچانی اور انجانی بہت سی لاشیں گرنے والی ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میری کوشش ہے ملک میں لاشوں کا کھیل بند ہو، لانگ مارچ کے بیانیے کی آڑ میں اصل سازش رچائی گئی ہے عوام کسی اور کے لیے بلاوجہ اپنی جان نہ دیں۔

سابق ایم این اے کا کہنا تھا کہ اس کہانی کے مقاصد ابھی پوری طرح حاصل نہیں ہوئے، آنے والے دنوں میں سارے پردے چاک کردوں گا۔

فیصل واوڈا پی ٹی آئی سے خارج

پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی کیخلاف پریس کانفرنس پر فیصل واؤڈا کی پارٹی رکنیت معطل کردی تھی، اور فیصل واؤڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرکے 2 دن میں جواب طلب کیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Tc1iPKn

Post a Comment

0 Comments