نااہلی کے فیصلے پر احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ، سیشن کورٹ نے عمران خان کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
سابق وزیراعظم عمران خان گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت کے لئے سیشن کورٹ پہنچ گئے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔
اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھيراؤ اور توڑ پھوڑ پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اقدام قتل و دیگر جرائم کی دفعات شامل ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Hz8IZJo
0 Comments