تھانہ نصیر آباد پولیس نے 4 سالہ معصوم بچے پر مقدمہ درج کر ديا۔
راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد نے 4 سالہ معصوم بچے پر مقدمہ درج کرکے اسے ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں پیش کرديا۔
ایف آئی آر کے مطابق کمسن بچے نے میاں بیوی پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا، اور بچے کے خلاف مقدمہ غلام مصطفی نامی شہری کی جانب سے درج کروایا گیا تھا۔
بچے کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ پولیس نے مدعی سے مبینہ طور پر رقم لے کر مقدمہ درج کيا ہے۔
عدالت نے 4 سالہ احمد کا نام مقدمہ سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/lfkH9FQ
0 Comments