پولیس نے تاوان کے لیے اغواء ہونے والے پانچ سالہ بچے کو بازیاب کراکے تین اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان تاوان کا مطالبہ وائس چینجر کی مدد سے خاتون کی آواز میں کرتے رہے – جہانگیر خان کی رپورٹ دیکھتے ہیں –
لاہور میں 5 سالہ بچے کو تاوان کے لیے اغواء تین اغواء کاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جب کہ ملزمان کے قبضے سے بچے کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق 5 سالہ بچے کو اغوا کرنے والا مرکزی ملزم مغوی کے گھر سے چند گز کے فاصلے پر رہائش پذیر تھا، اور واردات کیلئے سات دن ریکی کرتا رہا۔
مرکزی ملزم نے دو دیگر ملزمان کی مدد سے بچے علی احمد کو چوہنگ سےاغواء کیا، اور بچے کے اہل خانہ سے وائس چینجر کی مدد سے خاتون کی آواز میں تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔
تفتیشی افسر جواد علی نے بتایا کہ ملزمان خاتون کی آواز میں بچے کی واپسی کے لئے 60 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے، اور 3 لاکھ روپے میں ڈیل ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق بچے کے چچا حسن علی نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے حکمت عملی کے تحت اسے اغوا کاروں کو تین لاکھ روپے دینے کے لئے جگہ اور وقت متعین کرنے کا کہا۔
بچے کا چچا اور والد ملزمان کے بتائے ہوئے وقت اور جگہ پر 3 لاکھ روپے لے کر پہنچے، ملزمان کو پیسے دیئے اور بچہ بازیاب کرالیا، جب کہ پولیس ٹیم نے بچہ بازیات ہوتے ہی ریڈ کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان آن لائن گیم کے شوقین ہیں، اور انہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/sajVqg7
0 Comments