عمران خان کی نااہلی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے پر پی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں سب انسپکٹر انعام اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کے خلاف تحریک انصاف کے ایک ہزار سے 1200 کارکنوں نے فیض آباد پر احتجاج کیا ، جس کی فیصل جاوید، عامر کیانی، واثق قیوم عباسی، راشد حفیظ، عمر تنویر بٹ اور راجہ راشد نسیم کر رہے تھے۔
مظاہرین نے قیادت کے اشتعال دلانے پر پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔
مظاہرین نے درختوں کو آگ لگائی اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ اور اپنے عمل سے عوام میں خوف و ہراس پیدا کیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/8hFA0r3
0 Comments