وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سندھ کے سیلابی علاقوں کے کئی دورے کر چکا ہوں، متاثرین کی بحالی کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو بتایا کہ 70 فیصد بارش کے پانی کی نکاسی ہوگئی ہے، ہم جلد اپنی زرعی اراضی گندم کی کاشت کیلئے تیار کردیں گے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں 1.8 ملین گھروں کو نقصان ہو چکا ہے، صوبے میں گندم کے بیج کی 2.956 ملین بیگز کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کےعوام کی مدد کیلئے حاضر ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزار ہر متاثر خاندان کو دیا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/CxwE32u
0 Comments