پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جمعے کو اسلام آباد میں 10 سے 15 لاکھ لوگ ہوں گے۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ کا تیسرا دن آج کامونکی سے شروع ہو رہا ہے، تمام پوائنٹس پر مقامی لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ انشاللہ جمعے کو تمام لوگ اکٹھے ہو کر اسلام آباد پہنچیں گے، میرا اندازہ ہے دس سے پندرہ لاکھ لوگ جمعہ کو اسلام آباد ہوں گے۔
دوسری جانب شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریڈزون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دینا سپریم کورٹ کے لانگ مارچ کی اجازت کی نفی ہے۔ اداروں نے بھی کہا ہے پرامن مارچ کی کوئی پابندی نہیں۔ 4 نومبربروزجمعہ ہم روات سے لانگ مارچ کا اسلام آباد کے لیے تاریخی استقبال کریں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/x56By8e
0 Comments