Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں پہلے روز پولیس پر کتنا خرچہ آیا

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پہلے روز پنجاب پولیس پر کروڑوں روپے لگائے گئے۔

تحریک انصاف کے گزشتہ روز شروع ہونے والے لانگ مارچ کو پنجاب پولیس کی جانب سے مکمل پروٹوکول دیا جارہا ہے، اور صوبے کے باسیوں کو چوروں ڈکیتوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جب کہ ایلیٹ فورس کے خصوصی دستے بھی لانگ مارچ کے شرکاء کی حفاظت پر مامور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا پہلا روز ہی پولیس کو کروڑوں روپے کا پڑ گیا ہے، اور پولیس کے اخراجات پولیس کی ڈیمانڈ سے تجاوز کرنے لگے ہیں۔

پولیس نے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز مانگے تھے، تاہم پہلے روز ہی پولیس پر سوا دو کروڑ روپے کا خرچہ ہوگیا۔

لانگ مارچ کی سیکیورٹی پر 10 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اور ان کی صرف ایک دن کی تنخواہ کی مد میں ایک کروڑ 60 لاکھ روپے خرچہ آیا ہے، جب کہ پٹرول اور کھانے کی مد میں 60 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے لانگ مارچ کا دورانیہ طویل ہونے پر مزید فنڈز مانگے جائیں گے، اور حتمی اخراجات کا تخمینہ لانگ مارچ مکمل ہونے پر لگایا جاسکے گا۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو دوسرے روز بھی پنجاب پولیس کا مکمل پروٹوکول حاصل ہے، اور اب فیصلہ ہوا ہے کہ پولیس اہلکار راولپنڈی تک لانگ مارچ کے ساتھ ہی جائیں گے۔ اسی تناظر میں پولیس اہلکار اپنے گھروں سے کمبل، چادریں اور کپڑوں کے بیگ بھی لائے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/twJXb2g

Post a Comment

0 Comments