Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

’’ریڈزون جانے کی حرکت کی تو سخت کارروائی ہوگی‘‘

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریڈ زون جانے کی کوشش کی تو سخت کارروائی ہوگی۔

یوٹیوبرز سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ عمران نیازی دشمن کے ہاتھوں کھیل رہا ہے، عمران نیازی نے جو باتیں کی بھارت ان پر بغلیں بجارہا ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب ساتھ ملا ہوا ہے یہ وفاق پر حملہ آور ہورہے ہیں، اس سے بڑی سازش پاکستان کیساتھ ہو نہیں سکتی، پی ٹی آئی کے ایک ساتھی کی آڈیو سامنے آئی ہے، اس کے بعد کوئی عقل سےعاری ہی ہوگا جو نہ سمھجھے یہ خونی مارچ ہوگا۔

جانور بھی وہ کام نہیں کرتا جو عمران خان کررہے ہیں

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان گھڑی بیچ کر پیسہ قومی خزانے میں جمع کرواتا تو مان لیتا،گھڑی بیچ کرپیسہ جیب میں ڈالاگیا، عمران نیازی کا سب سے بڑا ڈاکا 190 ملین پاؤنڈ کا ہے، یہ ڈاکا 50 ارب روپےکا ڈاکا ہے، اس پر قانون اپنا راستہ لےگا، اس نے غیرآئینی اور غیرقانونی حرکت کی تو قانون سےناکام بنائیں گے، اسلام آباد کے ریڈزون جانےکی حرکت کی توسخت کارروائی ہوگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ai3Vsmz

Post a Comment

0 Comments