Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد

** الیکشن کمیشن آف پاکستان کچھ دیر میں عمران خان کے خلاف دائر توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے والا ہے۔**

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس پر فیصلہ 19 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے تحائف کی کتنی ادائیگی کی؟

سیکیورٹی انتہائی سخت

الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے سے قبل سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کئے گئے۔

فیصلہ حق ميں آيا تو ٹھيک اور ورنہ احتجاج

الیکشن کمیشن اور اطراف میں 1150 پولیس اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

توشہ خانہ کیا ہوتا ہے؟
توشہ خانہ کیا ہوتا ہے؟

ریڈ زون میں عوام کا داخلہ محدود کر دیا گیا جبکہ غیر متعلقہ افراد کو الیکشن کمیشن میں داخل بھی نہیں ہونے دیا جارہا۔

عمران خان پر الزام کیا تھا؟

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن رانجھا اور دیگر ایم این ایز نے اسپیکر قومی اسمبلی کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس 4 جولائی کو جمع کروایا تھا۔

ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانے سے وصول تحائف کو فروخت کیا اور گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔ عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف کی خریداری کو دانستہ طور پر چھپایا۔

ریفرنس میں استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے آرٹیکل 63 کے تحت الیکشن کمیشن کو ارسال کیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/b4XD9Ec

Post a Comment

0 Comments