اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منگل یکم نومبر کو ہوگا۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم نومبر کو بلایا گیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن کی سفارش کا جائزہ لینے کے بعد پارلیمانی کمیٹی تعیناتی کی حتمی منظوری دے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کو جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ اجلاس میں سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔
گزشتہ اجلاس میں جسٹس اطہرمن اللہ کو سپریم کورٹ کا جج لگانے کی منظوری دی گئی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/a8Rz0Yq
0 Comments